وفاقی حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا، رولز میں ترمیم کی سمری وزارت داخلہ نے کابینہ کو بھجوادی۔
حکومت کی جانب سے نئے پاسپورٹ اور تجدید کرانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں رولز میں ترمیم کے بعد پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنوایا جا سکے گا۔
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کے نتیجے میں کسی بھی نیشنل بینک میں پاسپورٹ کی تمام کیٹیگریز کی فیس جمع کرائی جا سکے گی۔
بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ
سیاہی ختم ہونے سے پاسپورٹ کے اجرا کا کام متاثر
اوورسیز پاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم
رولز میں ترمیم کی سمری وزارت داخلہ نے کابینہ کو ارسال کردی، کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کر دی جائے گی جبکہ پاسپورٹ رولز میں ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کی طرز پر پاسپورٹ بنایا جا سکے گا۔
دوسری جاب وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر طلباء کو اکسانے والوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کیا جائے گا۔
حکومت پاکستان وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر طلباء کو بغاوت پر اُکسانے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جو بھی سوشل میڈیا پر طلباء کو بھڑکاتا پایا گیا ان کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی، ایسے لوگوں کے پاسپورٹ اورشناختی کارڈ منسوخ کیے جائیں گے۔
ان کے نام شیڈول فور میں شامل کیے جائیں گے اور ان کے نقل و حرکت پر پابندی ہوگی جبکہ ایسے لوگوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی جاری نہیں جائے گا۔