Aaj Logo

شائع 13 اگست 2024 12:17pm

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دوران ڈیوٹی شہید اہلکاروں کے اہلخانہ کومفت پلاٹس دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پولیس، ریسکیو سمیت دیگر صوبائی محکموں کے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کو مفت پلاٹس دینے کا فیصلہ کیا کرلیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ ہاؤسنگ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ، سیکرٹری ہاؤسنگ، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

محکمہ ہاؤسنگ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا پاک فوج اور ایف سی کے شہداء کے ورثاء کو بھی پلاٹس دیے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا : وزراء کے ہاؤسنگ الاؤنس سمیت 15 سے زائد منصوبوں کیلئے 20 ارب کی منظوری

اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ پلاٹس الاٹمنٹ کا آغاز سرکاری ہاؤسنگ سکیموں میں دستیاب 500 پلاٹس سے کیا جائے، شہداء کے ورثاء کو پلاٹس دینے کا مقصد خاندانوں کی معاشی سپورٹ کرنا ہے۔

علی امین گنڈاپورنے کہا کہ شہداءنے ہمارے محفوظ مستقبل کے لیے جو قربانیاں دیں ان کا کسی صورت بدلہ نہیں چکایا جاسکتا۔

وزیراعلیٰ نے ہنگو، نوشہرہ، پشاور، سوات،ایبٹ آباد میں پلاٹوں سے شہداء خاندانوں کو الاٹمنٹ جلد کرنے کی ہدایت کردی۔

Read Comments