Aaj Logo

شائع 13 اگست 2024 09:19am

کمرے میں موجود بو کو کیسے دور کیا جائے؟

کیا آپ کوگھر کے بیڈروم میں اندر داخل ہوتے ہی ماحول میں عجیب سی بو محسوس ہوتی ہے؟ اور اس بو کو دور کرنے کے لیے آپ گھر میں روم فریشنر کا استعمال کرتے ہیں ، تو سب سے پہلے گھر کی صفائی کا ان پہلووں سے جائزہ لیں۔ اور قدرتی طریقے سے گھر کی فضا کو پاک و صاف بنائیں۔

گرمیوں میں کولر یا اے سی کے ذریعے جب کمرے کو ٹھنڈا رکھا جاتا ہے۔، تو ان کی ہوا سے کمرے میں کم وینٹیلیشن ہوتا ہے ، اس کے علاوہ کمرے کی کھڑ کیوں پر بھاری پردے لگا دیے جاتے ہیں۔اور کو شش کی جاتی ہے کہ کمرے میں باہر کی ہوا اندر داخل نہ ہونے پائے ۔ مسلسل وینٹی لیشن ہونے کی وجہ سے بھی کمرے میں عجیب سی بو پھیل جاتی ہے۔ اور نمی کا احساس ہوتا ہے۔

بچے ہوئے کھانوں کا ذائقہ خراب ہونے سے بچائیں، ان طریقوں پر عمل کریں

اس نمی اور بو کو دور کرنے اور کمرے میں خوشبو کے لیے ایر فریشنر کو گھر میں رکھا جاتا ہے۔ لیکن اسے حفظان صحت کے لیے اچھا نہیں سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ کمرے میں بو نہ محسوس ہو تو ان کاموں پر عمل کریں ، گھر سے قدرتی طور پر بو دور ہو جائے گی۔

بستر کی بیڈشیٹ کو بدلتے رہیں

بستر کی بیڈ شیٹ سے بھی جراثیم پیدا ہوتے ہیں، کیونکہ جسم سے نکلنے والا پسینہ اس کے اندر جذب ہو کر ماحول میں بدبو پھیلا دیتا ہے۔ اسلیے بیڈ شیٹ کو ہر ہفتے تبدیل کیا جائے، تا کہ ماحول بھی صاف ستھرا رہے، اور جراثیم سے بھی دور رہا جا سکے۔ بیڈ شیٹس کو دھوتے وقت اگر پانی میں ایک کپ سفید سرکہ مکس کر لیا جائے تو یہ اچھی طرح صاف ہوجائیں گی۔

میٹریس کو بھی صاف رکھا جائے

بیڈ شیٹس کے ساتھ ساتھ گدےکو بھی صاف رکھنا چاہیے۔ کیونکہ اس سے بھی کمرے میں جراثیم بھیل سکتے ہیں۔ مہینے میں کم ازکم ایک بار ان پر اسپرے کیا جائے۔ چائے کے درخت کے تیل میں چند قطرے یا لیوینڈر کے تیل کو تھوری مقدار میں اسپرٹ کے ساتھ مکس کر لیں،اس مکسچر کو اسپرے میں ڈال کر اس کا چھڑکاو گدے پر کریں۔ اس چھڑکاو سے کمرے سے جراثیم بھی دور ہو جائیں گے اور تیل کی بو سے کمرے میں ہلکی ہلکی مہک بھی آتی رہے گی۔

گدے کو دھوپ میں خشک کرنے سے بھی اس کے اندر نہ نظر آنے والے چھوٹے چھوٹے کیڑے ختم ہوجائیں گے ۔

پردوں کو بھی صاف رکھا جائے

بیڈروم میں رکھی جانے والی چٹائیوں، پردوں اور قالین کی بھی اچھی طرح صفائی کرتی رہیں ، اس طرح ان پر جمنے والی دھول اور مٹی بدبو پیدا کرنے کا سبب نہیں بنے گی ۔

اس کے علاوہ کمرے میں موجود ہر وہ چیز ، جس پر دھول اور مٹی جم جاتی ہے انہیں دھوپ میں سکھا دیا جائے۔

ب

Read Comments