زندگی اور موت کے کھیل پر مشتمل خیز نیٹ فلکس ویب سیریز ’اسکوئیڈ گیم‘ کے دوسرے سیزن کا ٹیزر سامنے آگیا۔
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے 30 سیکنڈ پر مشتمل ایک کلپ جاری کیا ہے جس میں مداحوں کو آنے والی قسط کی پہلی جھلک پیش کی گئی اور سیزن ون سے واحد بچ جانے والے ’گی ہن‘ کے کردار میں لی جنگ جے کی واپسی کی تصدیق کی گئی ہے۔
نیٹ فلکس کی جانب سے تازہ اعلان کے مطابق ویب سیریز کا دوسرا سیزن رواں برس 26 دسمبر کو اسٹریم کیلئے پیش کیا جائے گا۔
نئے سیزن کے اعلان کے ساتھ مداح تیسرے سیزن کا سرپرائز بھی دیا گیا ہے جو فائنل ہوگا اور 2025 میں پیش کیا جائے گا۔