Aaj Logo

شائع 12 اگست 2024 04:41pm

بنگلا دیش کے عبوری وزیرِ اعظم نے ہندوؤں کے وفد کو ملاقات کے لیے بلالیا

بنگلا دیش کے عبوری وزیرِاعظم ڈاکٹر محمد یونس نے ملک بھر میں ہندوؤں پر حملوں کی اطلاعت سے پیدا ہونے والی کشیدگی دور کرنے کے لیے ہندو نوجوانوں کے وفد کو ملاقات کے لیے بلایا ہے۔ ڈاکٹر یونس کا کہنا ہے کہ ملک میں قدرے افراتفری کا عالم ہے۔ ایسے میں لازم ہے کہ انتشار پیدا کرنے والوں کو روکا جائے اور ملک کی سلامتی داؤ پر لگانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

ہندو نوجوانوں کے وفد نے عبوری وزیرِاعظم سے ملاقات کے لیے آٹھ نکاتی ایجنڈا تیار کیا ہے۔ ہندوؤں کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اب تک یعنی ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں ہندوؤں پر 250 سے زائد حملے ہوچکے ہیں۔

بھارتی پروپیگنڈے نے کینیڈا میں آگ لگادی، بنگلا دیشی ہندوؤں کیلئے مظاہرے

غیر جانب دار ذرائع کہتے ہیں کہ بھارت کے میڈیا نے ہندوؤں پر حملوں کا پروپیگنڈا کیا ہے جس کا مقصد بھارتی قیادت کی حاشیہ بردار شیخ حسینہ کی حکومت کو ختم کرنے والی طلبہ تحریک اور اُس سے وابستہ افراد کی شناخت دنیا بھر میں خراب کرنا ہے۔

بنگلا دیش میں شیخ حسینہ کیلئے مظاہرے شروع ہوگئے

بھارتی میڈیا پر بنگلا دیش میں ہندوؤں کے حملوں کی خبریں زور و شور سے پیش کیے جانے کے بعد امریکا اور یورپ میں آباد بھارتی نژاد ہندوؤں نے احتجاج شروع کردیا ہے۔

گزشتہ روز کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں میں ہندوؤں نے مظاہرے کیے تھے اور آج امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ہندوؤں نے احتجاج کے نام پر ہنگامہ آرائی کی ہے۔

شیخ حسینہ نے رجیم چینج کا الزام امریکا پر لگا دیا

کینیڈا کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بنگلا دیش میں ہندوؤں پر حملے رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے یعنی عبوری حکومت سے بات کرے۔

بنگلادیش: انٹرنیٹ بند کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کینیڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ کینیڈا کا اس پورے معاملے سے کوئی تعلق نہیں اس لیے وہ بنگلا دیش کی عبوری حکومت سے براہِ راست بات یا احتجاج نہیں کرسکتا۔ ہاں، میڈیا کے ذریعے بنگلا دیشی حکومت پر زور دیا جاسکتا ہے کہ وہ صورتِ حال واضح کرے۔

Read Comments