خلیل الرحمان قمر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سب سے کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ متنازع مصنف بھی ہیں۔ جو اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔ وہ حال ہی میں اپنے اغوا اور ہنی ٹریپ کیس کی وجہ سے خبروں میں بہت زیادہ ان رہے ہیں۔ اس خبر پرانہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
خلیل الرحمان قمر اغوا کے واقعے کے بعد بہت صدمے میں ہیں۔ انہوں نےایک انٹرویو میں شیئر کیا ہے کہ، وہ کسی ایسی چیز کے بارے میں سوچ رہے ہیں، جو انہوں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں سوچی تھی۔ دراصل وہ پاکستان چھوڑ کر کہیں اور جانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس آزمائش سے گزرنے سے پہلے ان کی زندگی میں یہ خواہش کبھی نہیں تھی۔
دانیہ شاہ نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
خلیل الرحمٰن نےاس صدمے میں اپنے برادرانہ دوستوں کے باہر نہ آنے اور کھل کر ان کی حمایت نہ کرنے کے بارے میں بھی بات کی۔ لیکن ان وہ اس بات کے بھی شکر گزار ہے کہ ہر کوئی ان کے خلاف باہر نہیں آیا اور نہ ہی ان پر حملہ کرنا شروع کر دیا، جیسا ان کے ساتھ پانچ سال پہلے ہوا تھا۔ جب ٹیلی ویژن پر ایک پرو گرام کے دوران ان کی لڑائی ہوئی تھی۔
خلیل الرحمان قمر سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر بہت مایوسی کا شکارہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں ایک اور موقع دیا گیا تو وہ شاید اس ملک میں پیدا نہیں ہونا چاہیں گے کیونکہ اس ملک میں ہیروز کا احترام نہیں کیا جاتا ہے۔