Aaj Logo

شائع 12 اگست 2024 12:00pm

قاری فضل وہاب کے مدرسے میں 700سےزائد بچے زیرتعلیم ہے

سوات میں مسجد کے امام قاری فضل وہاب موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ قاری فضل وہاب مختلف علاقوں میں اب تک 10 ہزار سے زائد پودے لگاچکے ہیں.

پاک سرزمین کو سرسبزوشاداب بنانے کا مشن سوات کے 35سالہ پیش امام قاری فضل وہاب کلائمٹ چینج کےاثرات کم کرنے کیلئے متحرک ہیں اور مینگورہ واکنگ ٹریک سمیت مختلف علاقوں میں 10ہزار سے زائد پودے لگادیئے۔

قاری فضل وہاب کے مدرسے میں 700سےزائد بچے زیرتعلیم ہے،پڑھائی کے بعدطالب علم بھی پودے لگانے میں ان کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔ قاری فضل وہاب کےلگائےبیشتر پودے اب سایہ دار درخت بن چکے ہیں۔

درخت لگنا سنت بھی ہے اور صدقہ جاریہ بھی شجرکاری موسمی تبدیلی کےاثرات کم کرنے کا واحد ذریعہ ہے

Read Comments