محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ کراچی میں آج بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔
شہر قائد میں گہرے بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے، جس کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی متوقع ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش، اسلام آباد، لاہور میں بھی بادل برسے، نشیبی علاقے زیر آب
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغربی سمت سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں میں نمی کا تناسب 94 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی/ جنوبی پنجاب، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گر دو نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، قصور، فیصل آباد، بہاولنگر، بہاولپور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، تونسہ، بھکر، لیہ، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، لورالائی، زیارت، سبی، ڈیرہ بگٹی، خضدار، قلات، آواران اور لسبیلہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہے گا جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دادو میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گرج چمک کے ساتھ بارش کب اور کہاں کہاں ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات نے بتادیا
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور بارش ہونے کا امکان ہے۔
ادھر خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں آج مزید بارش کا امکان ہے، پشاور میں صبح سے آسمان پر بادلوں کا راج ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ بالائی اضلاع میں مزید گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بالاکوٹ، بونیر، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، مہمند، خیبر، باجوڑ، پشاور، کوہاٹ، اورکزئی، کرم، کرک، بنوں، ٹانک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث طغیانی اور لینڈ سیلائڈنگ کے خدشہ ہے، اس لیے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 68 ملی میٹر، کاکول میں 49، تخت بائی میں 42، پشاور میں 14، رسالپور میں 13، چیراٹ میں 7 اور بالاکوٹ میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پشاور کا زیادہ سے ذیاہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈ ہوا ہے۔