پاکستان نے غزہ کے التابعین اسکول پر اسرائیل کی فوج کے حملے کی مذمت کی ہے جس میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کا التابعین اسکول پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتا ہے، اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اسکول پر حملہ ہولناک، غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ شہری آبادیوں اور سہولیات کونشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے اور جنگی جرم ہے، اسرائیل کو ان جنگی جرائم اور غزہ میں نسل کشی کے لیے جواب دہ ہونا چاہیے۔
فلسطینیوں کو بھوکا مارنے کے بیان پر اسرائیلی وزیر کو سزا دینے کا مطالبہ
ممتاز زہرہ بلوچ نے بیان میں مطالبہ کیا کہ عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اسرائیل کے حامی غزہ میں فسلطینیوں کی نسل کشی روکنے اور غزہ کے عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز شمالی غزہ کے علاقے الدرج میں پناہ گزین کیمپ میں قائم اسکول میں نماز فجر کے موقع پر 250 سے زائد فلسطینیوں کو نشانہ بنایا تھا اور اسرائیلی بمباری سے 100 سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے۔
پاکستان سمیت دنیا اسرائیل پر سیخ پا، اسکول پر حملے میں ہلاکتوں کی مذمت
رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کے اسکول پر 3 بم گرائے تھے اور ہر بم کا وزن دو ہزار پاؤنڈ تھا۔