اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے باجوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اسٹالز پر بکنے والے باجے قبضے میں لینے کا حکم دے دیا۔
پاکستان جھنڈے لہرانے اور نعرے لگانے سے آزاد نہیں ہوگا، محمود خان اچکزئی
ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ مختلف اسٹالز پر باجوں کی فروخت کھلے عام جاری ہے، باجوں کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے باجوں کے استعمال سے اجتناب کریں، اسٹالز مالکان اپنے پاس باجوں کی فروخت بند کریں، باجے کا استعمال یا بیچنے والے کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔