Aaj Logo

شائع 11 اگست 2024 07:07pm

ساس کی کریہہ حرکت کا بدلہ، شوہر بیوی اور بیٹی کو دوسرے ملک چھوڑ آیا

کچھ لوگ اس بات کو بالکل پسند نہیں کرتے کہ اُن کے ذاتی استعمال کی چیز کوئی اور استعمال کرے۔ ایسے لوگ اپنی فیملی کے افراد کی طرف سے بھی ایسی حرکت کسی صورت گوارا نہیں کرتے۔

ایک شخص نے ڈریم ویکیشن میں اپنی بیوی اور بیٹی کو دوسرے ملک میں چھوڑ کر محض اس لیے چلا آیا کہ اُس کی خوش دامن نے اُس کا اور اُس کی بیوی یعنی اپنی بیٹی کا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرلیا تھا۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ جب اُسے معلوم ہوا تو کہ اُس کا ٹوتھ پیسٹ استعمال کیا گیا ہے تو اُسے ایسا لگا جیسے وہ بیمار پڑگیا ہے۔

وہ 12 عجیب و غریب ایجادات جو آپ کو سوچنے پر مجبور کردیں

معروف ویب سائٹ ریڈٹ کے مقبول سلسلے ”ہاں میں گھامڑ ہوں“ کے لیے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے اِس شخص نے لکھا کہ میری بیوی اطالوی شہر وینس جانا چاہتی تھی۔ اُس کے نزدیک محبت کا شہر ہے تو بس وینس۔ ہم اپنا ڈریم ویکیشن ٹور پلان کر ہی رہے تھے کہ میری خوش دامن کو بھنک پڑگئی اور وہ بھی ہم سے آملیں۔

جب خوش دامن تعطیلاتی دورے کا حصہ بنیں تو ہر معاملے میں الجھنیں پیدا ہوئیں۔ انتہا یہ ہوگئی کہ چار افراد کے لیے ہوٹل کا ایک کمرہ بک کرایا گیا اور سب اُسی ایک کمرے میں جیسے تیسے سوتے رہے۔

اِس شخص نے لکھا میری خوش دامن چونکہ ہمارے ساتھ ہی تھیں اس لیے یہ ممکن نہ تھا کہ وہ ہماری چیزیں استعمال نہ کرتیں۔ بیٹی کا شیمپو، بیوٹی بکس اور دیگر بہت سی اشیا کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹوتھ پیسٹ بھی استعمال کرنا شروع کردیا۔

بھارت میں عجیب و غریب مخلوق کی ویڈیو وائرل

جب صورتِ حال کسی بھی طور قابلِ برداشت نہ رہی تو اس شخص نے تعطیلات کی سیر کو ادھورا چھوڑا اور گھر چلا گیا۔

Read Comments