Aaj Logo

شائع 11 اگست 2024 02:36pm

امریکا میں یوم آزادی پاکستان کی گونج، کیلیفورنیا کی سینیٹ میں 14 اگست پر قرارداد منظور

امریکا میں یوم آزادی پاکستان کی گونج سنائی دی گئی، امریکی ریاست کیلی فورنیا کی سینیٹ میں 14اگست کی مناسبت سے تاریخی قرار دار منظور کرلی گئی۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کی سینیٹ نے ریاست میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے تاریخی قراردار کی منظوری دے دی گئی۔

قراردار میں پاک امریکا تعلقات اور ریاست کیلی فورنیا میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کا اعتراف کیا گیا، تاریخی قرار داد سینیٹر جوش نیومین نے پیش کیں۔

قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان نے 14 اگست 1947 کو اپنی آزادی کا اعلان کیا اور امریکا کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دیا ہے۔

77 ویں یوم آزادی کے موقع پر ”عزم استحکام“ کے عنوان سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری

بشریٰ انصاری نے 14 اگست کو جھنڈا نہ خریدنے کا مشورہ دیدیا

جشن آزادی: پی آئی اے کا اندرون ملک فضائی سفر پر رعایت کا اعلان

پاکستان کے قونصل جنرل عاصم علی خان کا کہنا تھا کہ قرارداد میں پاکستان کی آزادی کو دیگر اقوام کے لیے ایک تحریک کے طور پر تسلیم کیا گیا، کیلی فورنیا کی سینیٹ سے منظور کی گئی یہ قراداد پاکستان اور کیلی فورنیا کے مابین پائیدار دوستی کے رشتے کو اجاگر کرتی ہے۔

عاصم خان نے سینیٹ کے تمام ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے قرارداد کی حمایت کی اور کہا کہ اس اقدا سے ریاست کیلیفورنیا کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

Read Comments