Aaj Logo

شائع 11 اگست 2024 08:54am

وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کا لگایا گیا پودا ہوں، قومی ہیرو ارشد ندیم

پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ سخت گرمی کے باوجود محنت کی، قوم، میڈیا اور حکومت کا شکرگزار ہوں، وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کا لگایا ہوا پودا ہوں جو آج تن آور درخت بن چکا ہے۔

وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیولین تھرور ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے پیچھے بہت لمبا سفر ہے، سخت گرمی کے باوجود محنت کی، قوم، میڈیا اور حکومت کا شکر گزار ہوں، پاکستان بورڈ اور کوچ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، کامیابی کے پیچھے میری اور میرے کوچ کی بڑی محنت ہے۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور والدین کی دعاؤں سے اللہ نے عزت دی اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، اس سے قبل ڈائمنڈ لیگ میں بہت اچھا پرفارم کیا۔

پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو سونے کا تمغہ جتوانے والے ارشد ندیم کا وطن واپسی پر والہانہ استقبال

اولمپکس 2024:پاکستان نے 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرلیا، ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں ریکارڈ بنا ڈالا

سیاست میں آنے سے متعلق سوال پر ارشد ندیم نے کیا کہا؟

گولڈ میڈلسٹ نے کہا کہ اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر بے حد خوشی ہوئی، وزیر اعظم شہبازشریف کے یوتھ پروگرام کا پودا ہوں اس لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے پاکستان کے ہیروز کو جاب دی۔

ارشد ندیم کا مزید کہنا تھا کہ میں نے نوتھ فیسٹیول میں دلجمعی کے ساتھ شرکت کی تھی، اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر بے حد خوشی ہے، میں آئندہ آنے والے ایونٹس کی بھرپور تیاری کروں گا۔

Read Comments