Aaj Logo

شائع 10 اگست 2024 09:05pm

ایک بار پھر دکانیں جلد بند کروانے کی تجویز زیر غور

پنجاب میں ایک بار پھر دکانیں جلد بند کروانے کی تجویز زیر غور ہے۔

پلاننگ کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے چاروں صوبوں سے تجاویز لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دکانیں شام سات بجے بند کرنے سے بجلی کے بل 25 فیصد تک کم ہو سکتے ہیں، بجلی کے ریٹ شام 6 سے گیارہ بجے تک کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔

لائف بوائے صابن بنانے والی کمپنی پر 6 کروڑ روپے جرمانہ عائد

ذرائع نے کہا کہ اس تجویز پر ہمیشہ تاجروں کی طرف سے مخالفت آتی ہے، وہ تاجر جو ٹیکس نیٹ میں آنا چاہتے ہیں اور نہ جلد دکان بند کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ اس کا مقصد شام کو مارکیٹوں میں جزوقتی کاروبار کو فروغ دینا ہے۔

اسٹیشنری پر ٹیکس چھوٹ کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات ناکام

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ، برطانیہ، چین، یورپ، تھائی لینڈ اور ملائشیا سمیت تمام ممالک 7 بجے دکانیں بند کرتے ہیں، پاکستان کو ترقی کے لئے اپنی 76 سالہ روٹین بدلنا ہوں گی۔

Read Comments