فخر پاکستان ارشد ندیم کے ویلکم کے لیے پوری قوم بے تاب ہے، اولمپک گولڈ میڈلسٹ آج رات براستہ استنبول پاکستان پہنچیں گے، جن کا لاہور ایئرپورٹ پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔
ارشد ندیم پیرس ائیرپورٹ سے وطن کے لیے روانہ ہوچکے ہیں، چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن اور کوچ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
ارشد ندیم آج شب براستہ استنبول پاکستان لوٹیں گے، رات ایک بجے لاہور ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا جائے گا۔
اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
صدر اتھلیٹکس فیڈریشن ائیرپورٹ پر ارشد ندیم کا استقبال کریں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب کے عہدیداران بھی وہاں موجود ہوں گے، وزیر اعظم کے مشیر برائے امور نوجوانان رانا مشہود ائیر پورٹ پر ارشد ندیم کا استقبال کریں گے۔
حکومت سہولیات دے رہی ہے لیکن پاکستان میں ایتھلیٹکس اسٹیڈیم ہونا چاہیئے، ارشد ندیم
لاہور ائیر پورٹ پر پنجاب پولیس بینڈ ان کا استقبال کرے گا، ارشد ندیم کے قافلے کے آگے ٹریفک پولیس کا پائلٹ ہوگا ، 150 سے زائد پولیس اہلکاروں و افسران سیکیورٹی فراہم کریں گے، ارشد ندیم کی سیکورٹی میں ایلیٹ فورس کی نفری بھی شامل ہوگی، پنجاب پولیس بینڈ کے ذریعے ارشد ندیم کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔
ارشد ندیم نے اولمپکس تاریخ کی سب سے بڑی تھرو کی اور 92.97 میٹر کے ساتھ سرخرو ہوئے۔ ارشد کو پینتیس ہزار کے مجمے میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا اور یہ منظر ہر پاکستانی کے دل پر نقش ہوگیا۔
پاکستان روانگی سے قبل ارشد ندیم پیرس میں پاکستانی سفارتخانے پہنچے، جہاں ڈھول بجا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ میرا نیرج سے مقابلہ نہیں اپنے آپ سے تھا۔ اللہ نے عزت دی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کرکٹ کے ساتھ دیگر کھیلوں کو پروموٹ کیا جائے۔ سفارتخانے میں موجود افراد نے تصاویر بھی بنوائیں۔ اس کے بعد ارشد ندیم استنبول پہنچے اور اب وطن کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔
ارشد ندیم کرکٹ کی راہداریوں سے گزر کر جیولین تک کیسے پہنچے؟
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی رکن حنا پرویزبٹ کی جانب سے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی ہے، جس کے متن میں کہا گیا ہے قومی ہیرو نے جیولن تھرو میں نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرکے طلائی تغمہ حاصل کیا، یہ ایوان قومی ہیرو کو خراج تحسین اوردلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔