نوشہرہ میں لاکھوں مالیت کے بجلی کے کھمبے کباڑ میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، کباڑی کی دکان میں پڑے بجلی کھمبوں کی خبر سامنے آنے کے بعدآج نیوز نے پیسکو حکام سے موقف جاننے کے لیے کئی بار رابطے کئے لیکن اس کے باجود کوئی جواب یا موقف نہیں دیا جا رہا ہے ۔
بجلی تنصیبات کے درجنوں کھمبے مقامی ویلڈر کی مدد سے کاٹ کر کباڑی پر فروخت کیے گئے ہیں۔ وائرل ویڈیو کے مطابق پیسکو کی لاکھوں مالیت بجلی کے کھمبے ایک کباڑی دکان میں پڑے ہیں۔
نوشہرہ کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کھمبوں کی فروخت کا مکروہ دھندہ کئی سالوں سے جاری ہے ، ویڈیو میں پیسکو اہلکار بھی واضح نظر آرہے ۔
نوشہرہ کے ایک ای این کی موقف جاننے کے لیے آج نیوز نے کئی بار کوشش کی لیکن ان کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔