شاہ محمود قریشی نے جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی میں تقریر غیر ذمہ دارانہ تھی، اسمبلی میں مسجد نبوی کے امام آئے ہوئے تھے بلاول بھٹو نے اس موقع کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی، بلاول بھٹو زرداری نے کل بھی عدلیہ پر حملہ کیا، ان کا مرتبہ انہیں اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔
جماعت اسلامی کے دھرنے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات کررہی تھی تو دوسری طرف حکومت 2.56 روپے فی یونٹ اضافہ کررہی تھی۔ سنا ہے جماعت اسلامی کا حکومت سے معاہدہ ہوا ہے، دعا ہے پورا بھی ہو۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلوچستان کی قیادت پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں دیں ، بلوچستان کے شہریوں کے ساتھ مذکرات ہی مثبت راستہ ہے۔