Aaj Logo

شائع 10 اگست 2024 08:47am

پاسداران انقلاب کی بحری قوت میں اچانک اضافہ، کروز میزائل ایرانی بحریہ کے سپرد

ایران کی پاسداران انقلاب نے بحری قوت میں اچانک اضافہ کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق انتہائی دھماکا خیز وارہیڈز سے لیس کروز میزائل ایرانی بحریہ کے حوالے کردیئے گئے.رپورٹ کے مطابق جاسوس ڈرون اور نیول ریڈار بھی شامل، میزائل دشمن کو قریب اور دور سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔

کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے کہا دنیا میں زندہ رہنے کے لیے طاقتور ہونا پڑے گا یا پھر ہتھیار ڈالنے ہوں گے۔

خبرایجنسی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں مکمل جنگ کے اندیشوں کے ساتھ پاسداران انقلاب کا یہ اہم اقدام ہے۔ ادھر امریکی انٹیلی جنس کا کہنا ہے ایران خطے میں سب سے زیادہ بیلسٹک میزائلوں سے لیس ہے۔۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا نے سعودی عرب پر ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی ہٹانے اور اسرائیل کو امریکی اسلح خریدنے کے لیے ساڑھے تین ارب ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیل کو دی جانے والی رقم پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

خیال رہے کہ امریکی فیصلے ایسے وقت پر سامنے آئیں جب ایران نے واضح کیا کہ تہران کو دفاع کا قانونی حق حاصل ہے اور ایران کو حاصل حق دفاع کا غزہ جنگ بندی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسرائیل کو لبنان میں حزب اللہ اور حماس کی جانب سے حملوں کا خطرہ ہے۔

Read Comments