Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 اگست 2024 08:28am

برازیل میں مسافر بردار طیارہ مکانات پر گرگیا، 62 افراد ہلاک

برازیل میں ایک مسافر بردار طیارہ ساؤ پالو کے نواح میں مکانات پر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 62 افراد ہلاک ہوگئے۔ برازیل کے محکمہ شہری دفاع کے حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے بتایا کہ طیارے کے گرنے سے کئی مکانات بھی تباہ ہوئے۔

برازیل کے صدر لوئی اناشیو لیولا ڈا سِلوا نے کہا ہے کہ بظاہر تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہی۔ طیارے میں 58 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے۔

فلائٹ راڈار 24 کے مطابق طیارہ کاسکاویل سے ساؤ پالو پہنچا تھا۔ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دن کے ڈیڑھ بجے رونما ہوا۔ ووپاس ایئر لائنز کے مطابق حادثے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔ اس طیارے میں آگ لگنے اور گرنے سے سے متعلق کئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔

Read Comments