Aaj Logo

شائع 09 اگست 2024 09:29pm

صوبے میں 5 ہزار گھروں کو سولر پینل اور متعلقہ سامان دیا جائے گا، ناصر حسین

صوبائی وزیر توانائی و منصوبہ بندی ناصر شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں 100 یونٹ تک فری بجلی دینے کا پلان کررہے ہیں، دوسرے مرحلے میں 300 یونٹ تک بجلی فری دیں گے، فوری ریلیف کے لیے سولر پینل بھی دے رہے ہیں، اگر وفاق میں بھی ہماری حکومت ہوتی تو تین سو یونٹ تک بجلی مفت ہوتی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج کل بجلی کا مسئلہ بہت زیادہ ہے، اگست میں سولر پینل بھی تقسیم کریں گے، اس حوالے سے تفصیلات اکٹھی کرلی ہیں، پانچ ہزار گھروں کو سولر پینل کے ساتھ ساتھ ایک پنکھا، ایک بلب اور ایک چارجر دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سولر پارک بنانے جارہے ہیں جن سے بننے والی بجلی این ٹی ڈی سی کو دیں گے، منی گرڈ چھوٹے گاؤں اور دیہاتوں میں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :

سندھ کے 2 لاکھ گھروں کو سولر سسٹم دینے کا اعلان، پیکج میں کون سی چیزیں شامل ہوں گی

عالمی بینک نے سندھ میں 2 لاکھ سولر یونٹ تقسیم کرنے کی منظوری دے دی

پنجاب میں سولر پینل کس گھرانے کو ملے گا، اہلیت کا طریقہ کار طے

انہوں نے شکوہ کیا کہ ’وزیراعلی سندھ کئی بار وفاقی حکومت کو خط لکھ چکے ہیں، دیگر صوبوں میں این ایچ اے کی سڑکیں بہتر ہیں جبکہ سندھ میں سڑکوں کی خستہ حالت ہے۔‘

Read Comments