پیرس اولمپکس میں چاندی کا میڈل جیتنے والی جنوبی کوریا کی پسٹل شُوٹر کِم ییجی پریس کانفرنس کے دوران گر پڑی۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ بہت تھکی ہوئی تھی اور ذہنی دباؤ بھی غیر معمولی تھا۔
اولمپک مقابلوں کے دوران کِم ییجی نے خاصا شائستہ رویہ رکھا جس کی بنیاد پر وہ سوشل میڈیا میں غیر معمولی مقبولیت سے ہم کنار رہی ہے۔
کِم ییجی جنوبی کوریا کے جنوبی حصے میں واقعی اِزمِل نامی کاؤنٹی میں ایک تقریب کے دوران گری۔ حکام نے بتایا کہ وہ کسی سے مدد لیے بغیر ہوش میں آئی اور کھڑی ہوگئی۔ اُسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔
بعض میڈیا رپورٹس میں دعوٰی کیا گیا کہ 31 سالہ کِم ییجی بے سُدھ ہوگئی تو اُسے مصنوعی تنفس کے ذریعے ہوش میں لایا گیا۔ وہ چند گھنٹے اسپتال میں رہی اور مکمل صحت یاب ہونے پر گھر گئی۔
کِم نے پیرس اولمپکس میں 10 میٹر کی رینج کا شوٹنگ سلور میڈل جیتا ہے۔ وہ بہتر طور پر نشانہ لینے کے لیے خصوصی عینک استعمال کرتی ہے۔ اُس کے مزاج میں نرمی اور سنجیدگی ہے۔ اہلِ وطن اُسے مسکراتی ہوئی قاتلہ کہتے ہیں۔
کِم نے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایسک پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ کِم کو کسی ایکشن مووی میں کام کرنا چاہیے، اداکاری کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔