Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 اگست 2024 12:19pm

’یقین تھا کہ بہتر پرفارم کروں گا‘، ارشد ندیم کا قوم کے ساتھ 14 اگست منانے کا اعلان

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں دیگر کھیلوں کو بھی اسی سطح کی ترجیح اور سپورٹ دیں جس طرح وہ کرکٹ کو دیتے ہیں۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ میں اپنے والدین ، پوری قوم اور پاکستانی میڈیا کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی دعاؤں سے اللہ نے مجھے عزت دی۔

سونے کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر کھیلوں کو بھی کرکٹ کی طرح فوقیت دی جائے۔

مشہور کھلاڑی نے پاکستان کے یوم آزادی کو منانے کے اپنے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست پوری قوم کے ساتھ منائیں گے۔

واضح رہے پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان نے 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کیا ہے، پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اولمپکس میں جیولن تھرو کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

جیولن تھرو کے چھٹے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے مقابلے میں دوسری بہترین تھرو کرتے ہوئے نیزہ 91.79 میٹرز دور پھینک کر اولمپک کی دوسری بہترین تھرو کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

تاریخی کامیابی پر صدر مملکت وزیراعظم ور آرمی چیف سمیت دیگر رہنماؤں نے ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے

صدر آصف علی زرداری نے کہا ارشد ندیم آپ پوری قوم کا فخر ہیں، وزیراعظم نے کہا شاباش ارشد ندیم، آپ نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تاریخی کامیابی پر پورے ملک کو ارشد ندیم پر فخر ہے.

Read Comments