اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کا لائف اسٹائل آپ کے بالوں کی صحت کا تعین کرتا ہے۔ یہاں آپ کے لائف اسٹائل میں کی جانے والی وہ تبدیلیاں بیان کی جارہی ہیں ، جو بالوں کی صحتمندانہ افزائش کو پروموٹ کرنے کے لیے ضروری ہے۔
ہائیڈریٹ رہنے کے لیے پانی کی مناسب مقدار لینا اہم ہے۔ کیونکہ ڈی ہائیڈریشن بالوں کے ٹوٹنے اور خشک ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔
بالوں کو جھڑنےسے روکنے کے لیے علاج نہیں، وجہ تلاش کریں
بالوں کو جھڑنے سے بچانے کے لیے اپنی غذا میں وٹان سی، آئرن، زنک، بائیٹن، اور اومیگا 3فیٹی ایسیڈ سے بھرپور خوراک لیں۔
ہیئر واش روٹین کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے، کیونکہ پسینے سے بھرپور کھال بالوں کے گرنے اور اسے نقصان پہچان سکتی ہے۔
ہیٹ اسٹائلنگ پروڈکٹ بالوں کو گرنے اور کمزور کرنے کا سبب بن سکتی ہیں، بالوں کو کرل کرنے اور اسٹرٰیٹننگ کا نظر انداز کریں۔ اسی طرح بالوں کو خشک کرنے کے لیے ہیئر ڈرائیر نہ استعمال کریں۔
ایک ایکسرسائز روٹین پر عمل کریں، جو کہ دباو کی سطح کو ختم کرتی ہے اور بالوں کر جھڑنے سے بچاتی ہے۔ یہ سر میں خون کی گردش کو بہتر بناتی ہے اور بال گھنے ہونے میں مدد ملتی ہے۔
سگریٹ نوشی اور الکوحل مشروبات کا نتیجہ بالوں کے کم ہونے اور کھوپڑی میں خون کی روانی کا متاثر کرتا ہے۔