سوشل میڈیا کئی قیمتی صحت کی ٹپس آفر کرتا ہے، جیسے میتھی، سونف، ہلدی،اور دار چینی سے بنا مشروب، جو کہ آپ کی قوت مدافعت اور آنتوں کی صحت کو بہتر بنا تا ہے۔
میتھی دانہ میں ہاضمے کو بہتر بنانے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس کے بیج استعمال کرنے سے آنتوں کی حرکت میں اضافہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ہاضمہ کے مسائل میں کمی آتی ہے۔ میتھی دانے فائبر سے بھر پور ہوتے ہیں۔اور ہاضماتی معاملات میں بہتر مانے جاتے ہیں۔
تابنے کے برتنوں میں کھانا پینا خطرناک بھی ہوسکتا ہے
سونف دافع تشنج خصوصیات رکھتاہے۔ سونف میں فائبر پایا جاتا ہے، یہ جراثیم کش اور ورم کش بھی ہے، جس سے نظام ہضم کو فائدہ پہنچتاہے، اس سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے۔ سونف کے استعمال سے پیٹ پھولنے اور اضافی گیس سے نجات پانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
دار چینی میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جن میں اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
یہ آنتوں میں سوزش کو کم کرنے، ہاضمہ کو بہتر بنانے، سوزش اور گیس کو کم کرنے اور گٹ سنڈروم کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔
ہلدی، اپنی اینٹی انفلیمیٹری، اینٹی آکسیڈنٹ اور ہاضمے کی خصوصیات کی وجہ سے معدے کے لیے فائدہ مند ہے۔ ایکٹیو مرکبات کی وجہ سے سوزش کو کم کرتی ہے، اور آنتوں کی فعالیت کو بڑھاتی ہے۔
ان سے تیار کردہ مشروب، ہاضمے کو بہتر بناتا ہے، پیٹ پھولنے، گیس، اور آنتوں کی سوزش کی شکایت کو کم کرتا ہے، اورآنتوں کے اچھے بیکٹریا کے توازن کو فروغ دے کر آنتوں کی صحت مند سطح کو برقرار رکھتا ہے
ماہرین اس مشروب کو نہار منہ خالی پیٹ یا کھانے کے بعد، دن میں دومرتبہ پینے کو تجویز کرتے ہیں۔
حاملہ خواتین اور دیگر امراض میں مبتلا ہونے والے افراد کو اس مشروب کے استعمال سے پہلےاپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کر لینا چاہیے۔