وزیر اعلی پنجاب نے وزیر معدنیات شیر علی گورچانی سے متعلق وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے شیر علی گورچانی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ۔
وزیر اعلی مریم نواز نےصوبائی وزیرمعدنیات شیرعلی گورچانی کو تین دن میں جواب دینےکی ہدایت کر دی ۔ جبکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مجتبی شجاع الرحمن کے سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی اپنی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرےگی۔
وزیرمعدنیات شیرعلی گورچانی کی ٹیلی فون پر بات کرنےکی ویڈیو سامنے آئی تھی ویڈیو کے مطابق صوبائی وزیرمعدنیات نے کان عباد کو دینے کی یقین دہانی کروائی کہا کہ آپ کو معدنیات کا بلاک نیلامی کےذریعےدیا جائے، آپ کے لئےنیلامی کا راستہ نکالا ہے۔
ویڈیو کے مطابق شیرعلی گورچانی نے کہا کہ ایس او پی نیلامی میں ڈال کر پلاٹ آپ کو دلوائیں گے، نیلامی میں پلاٹ کی منظوری آپ کی ہوجائے گی۔
جس پر عباد نے سوال کیا کہ آپ نیلامی کس طرح کریں گے؟ جواب میں شیر علی گورچانی بولے ہم چپ کرکےآپ کو پلاٹ دے دیں گے، جو پلاٹ آپ نے کہے ہیں وہی آپ کو دیں گے، اتوار کو لاہور آرہا ہوں پیرکو آپ سے ملاقات ہوگی آپ سے مل کر ہمیں خوشی ہوتی ہے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیر اعلی مریم نواز نےصوبائی وزیرمعدنیات شیرعلی گورچانی سےجواب طلب کیا اور کہا کہ کابینہ ہو یا وزارت، کوئی محکمہ ہو یا ادارہ، کرپشن کےلئےزیرو ٹالرنس رہےگی۔