Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 اگست 2024 07:54pm

نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ کردیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری پاور اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین پر ایک اور بم گراتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے اضافہ کر دیا ہے۔

نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی (سی پی پی اے) کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ سی پی پی اے نے 2 روپے 63 پیسے اضافہ مانگا تھا۔

حکومت کا بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے مہنگے پاور پلانٹ ختم کرنے کا فیصلہ

نیپرا کے فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

یہ اضافہ جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق اگست کے بلوں میں صارفین کو ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔

اس حوالے سے پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ اگست میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 77 پیسے فی یونٹ ریلیف دیا جارہا ہے، جولائی میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 3.33 روپے فی یونٹ تھی، جو اگست میں کم ہوکر 2.56 روپے فی یونٹ ہوگی۔

Read Comments