رواں ماہ جون میں خلائی مشن پر جانے والے 2 امریکی خلا باز اب تک انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں پھنسے ہوئے ہیں۔
امریکی خلائی تحقیقات کے ادارے ناسا نے کہا ہے کہ خلائی مشن 8 روز کیلئے مشن پر نکلا تھا مگر ابھی تک ان کی واپسی نہیں ہوسکی۔
ناسا کی رپورٹ کے مطابق اگر بوئنگ اسٹار لائنز کی مرمت نہ ہوئی تو دونوں امریکی خلا بازوں کا سال 2025 تک زمین پر آنا مشکل ہوگا۔
ناسا کے عہدیداران نے کہا کہ اگر اسٹار لائنر ٹھیک نہ ہوا تو خلا باز سنیتا ولیمز اور بچ ولمور کی واپسی فروری 2025 میں اسپیس ایکس کے کریو ڈراگون کے ذریعے ہوگی۔