Aaj Logo

شائع 08 اگست 2024 11:22am

ایمن خان اور منیب بٹ نے اپنی بیٹی میرال کی پہلی سالگرہ منائی

خوبصورت اور حسین ایمن خان اور منیب بٹ شوبز کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے جوڑوں میں سے ایک ہے، جنہیں لاکھوں مداح پسند کرتے ہیں۔ ایمن اور منیب دونوں کا شوبز کیریئر کامیاب رہا ہے۔

ایمن خان اس وقت اپنی بیٹی کی وجہ سے شوبز سے دورہیں۔ لیکن منیب بٹ ڈراموں میں کام کررہے ہیں اورکامیابی کی منازل طے کر رہے ہیں۔ ایمن خان اور منیب کی دو پیاری بیٹیاں امل اور میرال ہیں۔

نور بخاری نے اپنی شادیوں اور بچوں کی تفصیلات شیئر کردیں

گذشتہ روز ایمن اور منیب بٹ نےاپنی دوسری بیٹی میرال کی سالگرہ منائی۔ انہوں نے اس سالگرہ کا اہتمام آوٹ ڈور مقام پر کیا۔ سالگرہ کی تقریب میں منیب اور ایمن کے بہن بھائیوں اور والدین سمیت خاندان کے تمام افراد نے شرکت کی۔ خاندان کے افراد کے علاوہ شوبز سے فلک شبیر، سارہ خان، دانش نواز اور دیگر کو بھی سالگرہ کی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔

Read Comments