Aaj Logo

شائع 07 اگست 2024 09:58pm

ملک بھر میں جلسے کریں کوئی لڑائی نہ کی جائے، عمران خان

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان س نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں جلسے کریں لیکن کوئی لڑائی نہ کی جائے بلکہ جلسوں اورریلیوں کی اجازت لی جائے اور کوئی غیرقانونی کام نہ کیا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے دائرے میں کسی سے بھی بات کرنےکو تیار ہوں، ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ ہے وہ ہمیں واپس دیا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ قید میں رہنے سےکوئی پریشانی نہیں، مختلف موضوعات پرکتابیں پڑھ رہا ہوں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں گڈ گورننس، بدعنوانی سے متعلق شکایات پربانی پی ٹی آئی کو کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی۔ علی امین کا کہنا تھا کہ ایسی کمیٹی بنائی جائے جو آزادانہ شفاف تحقیقات کرے، کمیٹی اراکین کے نام بھی آپ ہی تجویز کریں۔

اس موقع پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں جلسے کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ معاون خصوصی اینٹی کرپشن مصدق عباسی کا نام کمیٹی میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر شامل کیا گیا۔

Read Comments