Aaj Logo

شائع 07 اگست 2024 09:47pm

حالیہ تبدیلی کو بنگلادیش کا اندرونی معاملہ سمجھتے ہیں، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بنگلا دیش میں حالیہ تبدیلی ایک پاپولر موومنٹ کے نتیجے میں آئی ہے۔ پاکستان اس کو بنگلادیش کا اندرونی معاملہ سمجھتا ہے۔ ہم دعاگو ہیں کہ بنگلہ عوام کا ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارا تاریخ کا ایک لازوال رشتہ ہے، مسلم لیگ کا جنم بھی بنگال میں ہوا، بنگال نے مسلم لیگ کا جھنڈ ا بلند رکھا اور مسلم لیگ کی حکومت بنی۔ جب کہ قرارداد پاکستان شیر بنگال نے 1940 میں لاھور میں پیش کی۔

خواجہ آصف کا بنگلہ دیش میں مجیب الرحمان کے مجمسہ کی توڑ پھوڑ پر عمران خان کیلئے پیغام

انھوں نے کہا کہ ’ماسوائے چند کے مغربی پاکستان سے حکمراں انگریزوں کے ٹاؤٹ بیوروکریٹ اور جاگیردار گدی نشین تھے۔ مغربی پاکستان کے سیاستدان آخری وقت تک انگریزوں سے وفاداری نبھاتے رہے۔‘

مکافات عمل، کل کی وزیراعظم آج بنی خانہ بدوش، بھارت نے بھی نکالنے کا عندیہ دیدیا

ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے بنگلہ دیش اور پاکستان دو آزاد ریاستیں، آزادی کی قدر کریں اور معاشی خود مختاری حاصل کریں اور ایک آزاد اسلامی معاشرے کو فروغ دیں۔

Read Comments