سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی دیکھی گئی ، آج ملک میں سونا 500 روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی کمی کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 55ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 19 ہزار 50 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر کم ہوکر 2393 ڈالر فی اونس ہے۔