Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 اگست 2024 07:54am

بنگلہ دیش میں لُوٹی ہوئی سرکاری چیزیں لوگوں نے واپس کردیں

بنگلادیش میں مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ سے لوٹا گیا قیمتی سامان اکٹھا کرکے فوج کے حوالے کردیا۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق طلبہ نے آپریشن کلین اپ کے تحت لوٹی گئی اشیاء کی واپسی ممکن بنائی۔ رضاکار تقریباً پچپن لاکھ روپے مالیت کی اشیا باریاب کرانے میں کامیاب ہوئے۔

شیخ حسینہ کے ملک سے فرار کے بعد ہزاروں افراد نے وزیرِاعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس پر دھاوا بول دیا تھا۔ بہت سے لوگ وہاں سے قیمتی چیزیں لے گئے تھے۔

بہت سوں نے معمولی سی اشیا بھی محض یادگار کے طور پر اٹھالی تھیں۔ دونوں بڑی سرکاری عمارتوں پر دھاوا بولنے والوں نے وہاں تصویریں بھی بنوائی تھیں۔ بعض منچلوں نے شیخ حسینہ واجد کے بستر پر لیٹ کر تصویریں بنوائیں۔

![

Read Comments