Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 اگست 2024 08:02pm

عمران خان نے شیخ مجیب کو ہیرو بنا کر پیش کیا، مجسمہ گرتے ہی یو ٹرن لے لیا،عطا تارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 1971 سے متعلق ایک جماعت نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی، بانی پی ٹی آئی نے شیخ مجیب کو ہیرو بنا کر پیش کیا، اپنا موازنہ شیخ مجیب کے ساتھ کیا، ایک مجسمہ گرنے سے بانی پی ٹی آئی نے اپنا بیان بدل لیا۔ یوٹرن کی ڈگری ہو تو تمام جامعات کو مشترکہ طور پر بانی پی ٹی آئی کو دے دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اورہماری عوام بنگلہ دیشی عوام کےساتھ کھڑےہیں، بنگلہ دیشی عوام نےعزم وحوصلےکامظاہرہ کیا، بانی پی ٹی آئی نے اپنا موازنہ شیخ مجیب سے کیا تھا، وہ بھی بیرون مدد مانگ رہےتھےاور یہ بھی، وہ بھی تقسیم کی سیاست کررہےتھے اورآپ بھی۔

انہوں نے کہا کہ قعل اورفعل کاتضادکی ڈگری بانی پی ٹی آئی کوملنی چاہئے، کیاہوا کہ آج شیخ مجیب آپ کے ہیرو نہیں رہے، 9مئی کےحملوں میں آپ کی تینوں بہنیں اوربھانجاموجودتھے، آگ لگانےوالےپوچھ رہےہیں کہ روکاکیوں نہیں گیا۔

نو مئی توڑ پھوڑ کیس : پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا

عطا تارڑ نے کہا کہ جھوٹ، بہتان، الزام اورغلط بیانی مل کرپی ٹی آئی بنتی ہے، بنگلادیش میں مسئلہ کوٹہ سسٹم کا تھا،کرپشن کاتھا،حکومت اورعوام بنگلادیشی عوام کےساتھ کھڑےہیں، اے سی اتار نے والے اور گھر کا کھانا بند کرنے والے کیلئے ذاتی فریج آگیا ہے، جیل انتظامیہ سےکہوں گا کہ سوئمنگ پول بھی بنادیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل میں ہی پارٹی کاانتظام بھی کردیناچاہئے، پی ٹی وی پرحملہ کرکےکروڑوں کانقصان کیا گیا۔

Read Comments