ہم سب اپنے چہرے کی خوبصورتی کو تو اہمیت دیتے ہیں ، اس کے ساتھ ہاتھ اور پاوں کی دیکھ بھال بھی کرہی لیتے ہیں۔ لیکن جہاں تک جسم کا تعلق ہے۔ ہم نہاتے وقت ، صرف اسے صابن لگا کر دھو لینے کو کافی سمجھتے ہیں۔ حالانکہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق جسم کی صفائی بھی اتنی ہی اہم ہے، جتنی چہرے کی۔
نہاتے وقت ، جسم کو برش سے رگڑنا آیورویدک علاج کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔، جس میں برش سے پورے جسم کو نرمی آور آہستگی سے رگڑا جاتا ہے۔ اس طرح رگڑنا جلد کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے اور صحت کے کئی مسائل سے نجات دلاتا ہے۔ آج ہم آپ کو برش سے جسم کو رگڑنے کا طریقہ اور اسکے فوائد سے متعلق مفید معلومات دیں گے۔
مہنگے فیشیل کی بجائے سستی رائس کریم چہرے پر لگائیں
ہمارے جسم کا لمفٹیک نظام جسم مین انفیکشن ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔ نزلہ ، زکام ہونے کی صورت میں لمف نوڈس میں اکثر سوجن ہو جاتی ہے۔ اگر ہم جسم کو نرم برش سے رگڑیں گے تو پسینے کے ذریعےان زہریلے مادوں کو جسم سے خارج ہونے میں مدد ملے گی۔ برش کے بریسلز بند مساموں کو کھولتے ہیں اور انہیں ایکٹیو کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے پسینہ کو خارج ہونے میں مدد ملتی ہے۔ اس طرح لمفیٹک سستم میں موجود زہریلے مادوں کی تعداد کم ہونے لگتی ہے۔
برش کو جسم پر رگڑاجائے تو دوران خون میں اضافہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے جلد نرم اور چمکدار نظر آنے لگتی ہے۔
اسطرح دن بھر کی تھکاوٹ دور ہوجا تی ہے اور جسم پر سکون ہوکر روزمرہ کے کام بہتر کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔
اکثر خواتین سیلولائٹ کے مسئلے سے دوچار ہوتی ہیں۔ برش سے جسم کو رگرنے سے یہ مسئلہ کم ہونے لگتا ہے۔
ایسے افراد جو تھائیرائیڈ کے مرض میں مبتلا ہے۔ ڈاکٹر انہیں نرم برش سے جسم کا مساج کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
یاد رکھیں، اگر آپ کی جلد خشک ہے یا بہت زیادہ حساس ہے یا آپ کسی بھی قسم کے جلدی مسئلے کا شکار ہیں تو ایسی صورت میں برش کو بالکل استعمال نہ کریں۔