Aaj Logo

شائع 06 اگست 2024 07:34pm

اعلیٰ سطحی چینی وفد کا گوادر کا دورہ

چینی کے اعلیٰ سطحی وفد نے آج گوادر کا دورہ کیا، دورے میں مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع، ترقیاتی پروگراموں اور نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال سمیت موجودہ منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی وزارت خارجہ کے مسٹر ونگ فوکانگ کی سربراہی میں چینی وفد اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے حکام کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) فیز 2 کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ظہور بلیدی وزیر خزانہ، حکومت بلوچستان، پاکستان نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا جس کے بعد بریفنگ میں، گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین پاسند خان بلیدی نے گوادر پورٹ کی کامیابی کے لیے پاک چین اقتصادی راہداری کی اہمیت پر بیان کی، جبکہ مسٹر یو بو کے چیئرمین چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی COPHC نے بھی فورم کو تجارت کو مضبوط بنانے کے لیے قیمتی تجاویز سے آگاہ کیا۔

وفد نے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے تمام چینی ملازمین کے لیے حفاظتی اقدامات پر بھی تعریف اور اطمینان کا اظہار کیا، چینی وفد کے دورے نے مضبوط یقین دہانی کرائی، اور یہ توقع ہے کہ یہ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی صلاحیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وفد نے ساؤتھ فری زون اور گوادر پورٹ کا بھی دورہ کیا اور مستقبل کی تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے لیے ان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

26 رکنی وفد میں چینی سفارتخانے کے نمائندے مسٹر یانگ گوانگ یوان اور مسٹر چن جنجی کے علاوہ پاکستانی حکام اویس منظور سُمرا، وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے مسٹر ذوالفقار علی شالوانی اور وزارت سمندری امور سے جناب سیس ظفر علی شاہ شامل تھے۔

Read Comments