Aaj Logo

شائع 06 اگست 2024 05:14pm

بہت پر امید ہوں کہ فائنل میں اچھا رزلٹ دوں گا، ارشد ندیم

قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ وہ اولمپک گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں، میں اور نیرج چوپڑا اچھا کھیلے، فائنل راونڈ میں اچھا رزلٹ دوں گا جبکہ بھارتی پلیئر نیرج چوپڑا کا کہنا ہے کہ فائنل راونڈ میں جو اچھا کھیلے گا میڈل وہی جیتے گا۔

پیرس میں جاری اولمپک گیمز کے جیولن تھرو کے فائنل راونڈ میں کوالیفائی کرنے کے بعد مکس میڈیا زون میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا کہ نیرج چوپرا ایک اچھا دوست ہے، امید ہے ہم دونوں اپنے اپنے ملک کا نام روشن کرینگے۔

انھوں نے کہا کہ جب مقابلہ ہوتا ہے تو ہر ایک کی اچھا پرفارم کرنے کوشش ہوتی ہے، فائنل راونڈ پر فوکس کرینگے، بہت پر امید ہوں کہ فائنل میں اچھا رزلٹ دوں گا، شائقین کا سپورٹ کرنے پر مشکور ہوں۔

دوسری جانب انڈین اسٹار نیرج چوپڑا نے کہا کہ ارشد ندیم نے بھی پہلی تھرو میں کوالیفائی کیا، میرا تمام فوکس جیولن تھرو کے فائنل پر ہے۔

نیرج چوپڑا نے مزید کہا کہ تمام تیاری اولمپک گیمز کے گولڈ میڈل پر ہے، اولمپک گیمز لے لئے بھر پور محنت کی، فائنل میں جو اچھا کھیلے گامیڈل وہی جیتے گا۔

Read Comments