کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی کی بڑی کارروائی میں انتہائی مطلوب اشہتاری ملزم گرفتار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر مشترکہ کاروائی کی گئی ہے۔
اس کارروائی کے نتیجے میں سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو کراچی ائرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو جرمنی سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کےلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم حرمن زمان بھٹہ پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔
ملزم کے خلاف تھانہ جلالپور جٹاں گجرات میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم گزشتہ 2 سال سے گجرات پولیس کو مطلوب تھا۔
ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔