Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 اگست 2024 06:30pm

توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چوہدری نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جواب جمع کروانے کی مزید مہلت مانگ لی جبکہ کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مذید سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔

الیکشن کمیشن میں فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کی، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس 2 سال سے زیر التوا ہے، آپ جواب جمع کروائیں۔

شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری ہونا غلط فہمی ہے، بیرسٹر گوہر

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگ لیا اور بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی اجازت سے چین کے دورے پر جا رہا ہوں۔

توہین الیکشن کمیشن کیس میں عدم پیشی پر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف باتیں ہو رہی ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں، فواد چوہدری

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

عمر ایوب کی کامیابی کیخلاف درخواست پر رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوا دی گئی

دوسری جانب الیکشن کمیشن میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی کامیابی کے خلاف مخالف امیدوار بابر نواز کی درخواست پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوا دی۔

قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی کامیابی کے خلاف بابر نواز کی درخواست پر ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوا دی۔

عمر ایوب کے وکیل نے بتایا کہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، الیکشن کمیشن ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے، ہائیکورٹ میں 26 اگست کو سماعت ہے اس کے بعد کی تاریخ مقرر کر لی جائے۔

جس پر الیکشن کمیشن نے سماعت ملتوی کردی اور بتایا آئندہ سماعت کی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

Read Comments