Aaj Logo

شائع 05 اگست 2024 10:39pm

بنگلہ دیشی کرکٹر مشرفی مرتضی کا گھر نذرآتش

بنگلادیش میں جاری ہنگامی صورتحال کے دوران بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کے گھر کو مظاہرین نے نذر آتش کر دیا، جہاں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے طلباء کو حراست میں لے کر گولی مار دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں طلبہ کے قتل عام اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں پر خاموشی اختیار کرنے پر مظاہرین نے عوامی لیگ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ مرتضیٰ کا گھر بھی جلا ڈالا۔

شیخ حسینہ واجد نے بھارت پہنچ کر کس سے ملاقات کی

رپورٹ کے مطابق مشتعل افراد کی جانب سے سابق کھلاڑی کے گھر پر توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی گئی۔

واضح رہے کہ مشرفی مرتضیٰ نے مختلف فارمیٹس میں 117 میچوں میں بنگلہ دیش کی کپتانی کی۔ اپنے وسیع کرکٹ کیریئر کے دوران انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 390 وکٹیں حاصل کیں اور 36 ٹیسٹ، 220 ون ڈے اور 54 ٹی ٹوئنٹی میں 2,955 رنز بنائے۔

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سابق کرکٹر نے 2018 میں سیاست میں قدم رکھا، شیخ حسینہ کی زیرقیادت عوامی لیگ میں شمولیت اختیار کی،اور رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے ایک نشست بھی جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

Read Comments