Aaj Logo

شائع 05 اگست 2024 07:59pm

چاند کی وجہ سے دن 25 گھنٹے کا ہونے والا ہے

چاند زمین سے آہستہ آہستہ دور ہوتا جا رہا ہے جس حوالے سے ایک تحقیق میں پتہ چلا ہے۔

زمین کا ایک دن 24 گھنٹوں کا ہوتا ہے مگر یہ بتدریج 25 گھنٹوں کا ہو جائے گا کیونکہ چاند سست روی سے دنیا سے دور ہوتا جا رہا ہے۔

چار انسان جو 52 سال سے چاند پر موجود ہیں

یہ دعویٰ چند عرصے قبل امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں معلوم ہوا۔ اس تحقیق کے نتائج جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنس میں شائع ہوئے۔

مذکورہ تحقیق وسکونسن میڈیسن یونیورسٹی میں کی گئی جس میں بتایا گیا کہ چاند اربوں سال سے زمین کے آسمان پر روشن ہے

تحقیق کے مطابق چاند ہر سال 3.8 سینٹی میٹر کی رفتار سے زمین سے فاصلہ اختیار کر رہا ہے جس کی وجہ سے دن کا دورانیہ بڑھ جائے گا۔

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو آنے والے 20 کروڑ برسوں میں زمین کے دن کا دورانیہ 25 گھنٹوں کا ہو جائے گا۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایک ارب 40 کروڑ سال قبل زمین کا ایک دن 18 گھنٹوں کا ہوتا تھا۔

محققین نے بتایا کہ چاند کا فاصلہ بڑھنے سے زمین کے گھومنے کی رفتار بھی بہت کم ہوجائے گی جس سے دن کا دورانیہ بڑھ جائے گا۔

Read Comments