پاکستان شوبز کی معروف میزبان و ماڈل متھیرا نے پاکستانی لڑکوں کو اہم مشورہ دے دیا۔
پاکستانی ماڈل و ڈانسر متھیرا نے کہا کہ آج کے لڑکوں اور لڑکیوں نے شادی کو اپنی زندگی کا اہم مقصد بنا لیا ہے۔
لوگ مجھے بدتمیز اور غنڈی کہتے تھے، متھیرا کا انکشاف
ایک حالیہ پوڈ کاسٹ کو انٹرویو میں متھیرا کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل لڑکوں کو چاہیے کہ وہ اپنے کیرئیر پر پوری طرح توجہ دیں، گھر اور اپنی پہچان بناکر پھر شادی کرنے کا سوچیں۔
متھیرا سے میزبان نے سوال کیا کہ موٹاپے کا شکار لڑکے جن کی شادیاں بھی نہیں ہو پارہیں ان کو آپ کیا پیغام دینا چاہیں گی؟
ماڈل نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر لڑکوں کی شادی نہیں ہورہی تو یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، شادی نہیں ہو رہی تو مر نہیں جاؤ گے۔ ہم نے اپنی زندگی کا مقصد ہی شادی رکھ لیا ہے۔
اداکارہ و میزبان کا کہنا تھا کہ مردوں کو معاشی طور پر مضبوط ہونے کی ضرورت ہوتی ہے، مردوں کی اپنی پہچان بنانی چاہیئے اور اس کے بعد انہیں بیوی ڈھونڈنی چاہیے۔
متھیرا نے مزید کہا کہ اگر کسی شخص کا وزن 100 سے زیادہ ہے تو اسے وزن میں کمی لانے کی فوری ضرورت ہے، لیکن اگر کوئی شخص نارمل ہے یا پھر زیرو سائز نہیں ہے تو پھر کسی کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ اسے وزن کم کرنے کا کہے۔