Aaj Logo

شائع 05 اگست 2024 02:41pm

شیخ حسینہ تقریر کرنا چاہتی تھیں لیکن موقع نہیں ملا، بنگلہ دیشی اخبار

بنگلہ دیش کی وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد نے آرمی چیف جنرل وقار الزماں کی طرف سے الٹی میٹم ملنے کے بعد وزیرِ اعظم کی سرکاری رہائش گاہ بنگا بھبن مقامی وقت کے مطابق دن کے ڈھائی بجے چھوڑ دیا تھا۔ وہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر میں وزیرِاعظم ہاؤس سے روانہ ہوئیں۔ انہیں 45 منٹ میں روانہ ہونے کا الٹی میٹم دیا گیا تھا۔

بنگلہ دیش کے اخبار ڈھاکہ ٹربیون نے بتایا ہے کہ شیخ حسینہ واجد تقریر کرنا چاہتی تھیں مگر انہیں قوم سے مخاطب ہونے کا موقع نہیں دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش سے جڑی بھارتی ریاست مغربی بنگال گئی ہیں۔

بھارت روانگی سے قبل شیخ حسینہ اور ان کی چھوٹی بہن شیخ ریحانہ کو فوج نے محفوظ مقام پر منتقل کیا تھا۔ شیخ حسینہ کے روانہ ہونے کے بعد ہزاروں افراد نے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا اور اس میں گھس گئے۔ اس وقت بنگلہ دیش کے طول و عرض میں طلبہ تحریک سے وابستہ افراد جشنِ فتح منارہے ہیں۔

Read Comments