حال ہی میں برطانیہ میں جہاں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اور پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، وہیں ایک احتجاج کرتے دائیں بازو والے مظاہرین کو پولیس سے الجھنا مہنگا پڑگیا ہے۔
ایکس پر ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی ہے، جہاں مظاہرین میں سے ہی ایک شخص پولیس کی جانب بڑھا اور ان پر جملے کسنے لگا۔
ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق نوجوان کی جانب سے پولیس کو انگلی دکھاتے ہوئے کہنا تھا کہ ’مین تمہاری اجرت ادا کرتا ہوں، جبکہ ساتھ ہی پولیس پر الزام بھی عائد کرتا دکھائی دیا۔
اس سے قبل ایک اور شخص کی جانب سے پولیس سے الجھا جا رہا تھا، جس پر پولیس نے ٹیزر سے کرنٹ لگایا، جس کے بعد مظاہرین پولیس پر چڑھ دوڑے۔
برطانیہ میں ہوٹل پر حملہ، تارکینِ وطن کو زندہ جلانے کی کوشش
صورتحال کے پیش نظر ساتھ کھڑے برطانوی پولیس اہلکار کے جس کے ہاتھ کتے کی رسی تھی جو کہ مظاہرین ہر چڑھ دوڑنے کو تیار تھا، اہلکار اسے ڈرانے کی غرض سے مظاہرین کی جانب لایا۔
جس مظاہرین میں موجود شخص کو گمان ہوا کہ شاید پولیس اسے ڈرانے کے لیے ایسا کر رہی ہے۔ تاہم کتے نے اچانک دائیں بازو کے اس شخص کو کاٹ لیا۔
برطانیہ کے متوقع وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کون ہیں؟
کتے نے شخص کے کمر کے نچلے حصے پر کاٹا، جس پر نوجوان بھی چیخ اٹھا۔سوشل میڈیا پر کچھ صارفین جہاں اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے سبق آموز قرار دے دیا ہے، جبکہ اسے پولیس کی نااہلی سے جوڑتے دکھائی دیے۔
واضح رہے برطانیہ میں ان دنوں برطانیہ کے مختلف شہروں میں پُر تشدد مظاہرے جاری ہیں، جہاں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے مظاہرین غیر مقامیوں اور امگیریشن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔