امریکا میں کساد بازاری کے خدشات پر سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔ ایشیا، یورپ اور امریکی اسٹاک مارکیٹس مندی کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔ جاپان کے انڈیکس نِکئی میں 4800 پوائنٹس کی کمی واقع ہوگئی۔
بھارت کے بی ایس ای سینسیکس انڈیکس میں 2300 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ تائیوان کی اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار پوائنٹ گھٹ گئے۔
جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ میں 8 فیصد، ترک اسٹاک مارکیٹ میں 6 فیصد اور فرانسیسی اسٹاک مارکیٹ میں ساڑھے تین فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ چین، ہانک کانگ، انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیا اور جرمنی کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی نمایاں ہوچلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
عالمی معاشی بحران نہ آنے پر ماہرین معاشیات تنقید کا نشانہ کیوں بن رہے ہیں؟
مشرق وسطیٰ کی جنگ سے عالمی اقتصادی بحران پیدا ہوسکتا ہے، معاشی ماہرین کا انتباہ
ورلڈ بینک نے پاکستانی معیشت کی ترقی میں مزید کمی کا امکان ظاہرکردیا