شہر قائد میں رم جھم اور موسم خوشگوارکے بعد چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز کا کراچی میں بارش کے پانچویں اسپیل کی پیش گوئی کردی۔
انہوں نے کہا کہ 13 اگست سے شہر قائد میں مون سون کا پانچواں اسپیل متوقع ہے اور سسٹم قریب آنے پر بہتر صورتحال کا بتا سکے گے۔
علاوہ ازیں چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کل صبح تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا
خیال رہے کہ گزشتہ روز سے اب تک سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 76 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔