حماس لیڈر اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور مشرق وسطی کی بدلتی صورت حال پر لبنان کے شہر بیروت میں پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانیوں کے لیے ہدایات جاری کردیں، لبنان میں مقیم یا لبنان جانے والے پاکستانیوں کو انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حماس لیڈر اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور مشرق وسطی کی بدلتی صورت حال پر پاکستانیوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں، بیروت میں پاکستانی سفارت خانے نے ہدایات جاری کیں۔
متعدد ممالک اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت جاری کرچکے ہیں، ہدایت نامے کے مطابق لبنان میں مقیم یا لبنان آنے والے پاکستانی انتہائی احتیاط برتیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکڑوں پاکستانی ورکرز لبنان میں این جی اوز سے منسلک ہیں، لبنان میں پاکستانی طلبا کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، سفارت خانہ مسلسل پاکستانیوں سے رابطے میں ہے، ہنگامی صورت حال میں سفارت خانے سے رابطہ کیا جائے۔
خطے میں بڑھتی کشیدگی، حزب اللہ کا اعلان جنگ، امریکا نے اسرائیل کے دفاع کا انتظام کرلیا
نئے سربراہ کا فیصلہ، حماس کا بیان آگیا
خیال رہے کہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسمعٰیل ہنیہ کو 31 جولائی کو تہران میں اس وقت شہید کردیا گیا جب وہ نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری کے سلسلے میں ایران میں موجود تھے۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسمعٰیل ہنیہ کی نماز جنازہ پڑھائی جس کے بعد جسد خاکی کو قطر منتقل کرکے ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا جہاں ان کی تدفین کی گئی۔