Aaj Logo

شائع 05 اگست 2024 10:10am

مسافر خاتون کے سر میں جوئیں نظر آنے پر ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ

ہوائی جہاز کے سفر کے دوران ایسے کئی واقعات رونما ہوجاتے ہیں جو کہ سب کو حیران کردیتے ہیں۔

حال ہی میں ایک ایسی ہی ایئرلائن سب کی توجہ حاصل کرگئی ہے، جہاں مسافر کے سر میں جوؤں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی ایئرلائن مسافروں کو ریاست لاس اینجلس سے نیو یارک کی جانب جا رہی تھی، تاہم شہر فینکس میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکر ایتھن جوڈلسن کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں ابتدائی طور پر مسافروں کو بتایا گیا تھا کہ ہمیں محدود معلومات فراہم کی گئی تھی۔

جس کے مطابق پرواز کا رخ تبدیل کردیا گیا ہے، جس پر مسافروں میں تجسس اور پریشانی کی کیفیت پیدا ہوگئی تھی۔

پی آئی اے کی حج پرواز میں دھماکے کی اطلاع، ہنگامی لینڈنگ

ٹک ٹاک کی جانب سے ویڈیو میں کہنا تھا کہ جوں ہی ہم نے لینڈ کیا تو اچانک ایک خاتون جہاز کے سامنے آئی۔جبکہ مسافروں کو بتایا گیا تھا کہ پرواز نامعلوم وجہ کی بنا پر 12 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے، امریکی ایئر لائن کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔

جبکہ ترجمان کی جانب سے کہنا تھا کہ میڈیکل ایمرجنسی کے باعث پرواز کا رخ موڑا گیا تھا، تاہم ٹک ٹاکر نے معلومات حاصل کر ہی لیں، جس کے مطابق پرواز میں موجود ایک مسافر میں جوؤں کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔

ایک مسافر کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا، کہ خاتون کے سر میں موجود جوؤئیں دیگر مسافروں کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔

ایئرلائن کی جانب سے فینکس شہر کے ائیرپورٹ سے متصل ہوٹل میں مسافروں کی عارضی رہائش کا بندوبست کیا گیا تھا۔

Read Comments