Aaj Logo

شائع 05 اگست 2024 09:50am

بھیگے ہوئے بادام کے چھلکے نہ پھینکیں، انہیں بھی کام میں لایا جاسکتا ہے

گذشتہ دنوں ہم نے آپ سے بادام اور بھیگے ہوئے بادام سے متعلق مفید معلومات شیئرکی تھی۔ آج ہم اپ کو ان بھیگے ہوئے بادام کے چھلکوں کے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔

اگر آپ بھیگے ہوئے بادام کے چھلکے ہٹا کر انہیں ضائع کردیتی ہیں، تو ایسا بالکل نہ کریں۔ ہم سب بھیگے ہوئے بادام کی افادیت سے کسی نہ کسی حد تک ضرورواقف ہوں گے ، جو ہمارے بزرگ ہمیں بتاتے چلے آئے ہیں۔ لیکن اس کے چھلکے کتنے فائدہ مند ہے۔ اس کے بارے میں زیادہ آگاہی نہیں ہے۔ حالانکہ یہ چھلکے جلد کی حفاظت سے لے کر دیگر کئی مقاصد کے لیےاستعمال کیے جا سکتے ہیں۔ جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں۔

عمر کے حساب سے روزانہ کتنے بادام کھانے چاہیے؟ جانیے بادام کھانے کا صحیح طریقہ

بھیگے ہوئے بادام کا جب آپ چھلکا الگ کر لیں توان چھلکوں کو سب سے پہلے اچھی طرح خشک کر لیں اور پھر انہیں باریک پس لیں۔ یہ پاؤڈر کئی طرح ہمارے کام آسکتا ہے۔

جلد کی دیکھ بھال

بادام کے چھلکوں سے تیار کردہ پاؤڈرفیس پیک میں ملا کر اسے چہرے پر لگالیا جائے۔ یہ پاوڈر چہرے کو وٹامن ای اور ضروری غذائی اجزاء فراہم کرے گا ، جس سے جلد نکھری نکھری اور شگفتہ نظر آئے گی۔

بالوں کی حفاظت

جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کی صحت اور حفاظت کے لیے بھی بادام کے چھلکے کارآمد ہوسکتے ہیں۔ اس کے پاوڈر کو ایلو ویرا جیل اور دہی میں ملاکر ایک پیسٹ تیار کرلیں اور اس پیسٹ کو بالوں پر لگا لیں۔ یہ پیسٹ بالوں کی بہتر افزائش کے ساتھ ساتھ گرتے ہوئےبالوں کو جھڑنے سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد گار ہے۔

باغبانی کے بھی کام آئیں گے

بھیگے ہوئے بادام کے چھلکے ہمارے ذہن وجسم کے ساتھ ساتھ باغبانی کے طور پر بھی مفید ہیں۔ کیونکہ انہیں زمین میں ڈالنے سے زمین کی زرخیزی می اضافہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کے پودوں کی افزائش نہیں ہورہی ہے، تو آپ ان چھلکوں کو مٹی میں ڈال دیں۔ یہ چھلکے نامیاتی کھاد کے طور پرکام کریں گے اور زمین کو درکار ضروری غذائی اجزا فراہم کریں گے۔

کھانے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے

بادام کے چھلکے جلد ، بال اور باغبانی کے علاوہ کھانے میں بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔ ان سے تیار کردہ پاوڈر کو محفوظ کر کر اسے روٹی، سلاد ، دہی پر تھوڑی سی مقدار میں چھڑک دیں۔ یہ غذائیت اور ذائقہ دونوں میں اضافہ کرتا ہے۔

Read Comments