بارش میں اکثر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے گاڑیوں میں بھی پانی بھر جاتا ہے، جو کسی نہ کسی طرح باہر نکل ہی جاتا ہے، لیکن اس کی وجہ سے گاڑی کے اندر رہ جانے والی گندگی اوربو بہت نا گوار محسوس ہوتی ہے۔
اس بو سے نمٹنے اور اسے دور کرنے کا بہت آسان طریقہ آج ہم آپ کو بتا ئیں گے، کہ گاڑیوں کو صاف کر کے اس بدبو سے کیسے نجات حاصل کی جائے۔
بغیر انٹرنیٹ واٹس ایپ استعمال کرنے کا زبردست طریقہ
گاڑی کو صاف کرنے کے لیے سب سے پہلے اس کے اندر کے کارپٹ کو ہٹا دیں۔ ایک بالٹی میں پانی بھریں اور اس کے اندرواشنگ پاوڈر ملادیں اوراچھی طرح مکس کر لیں۔ اب اس کے اندرکچھ دیر کے لیے قالین کو بھگو دیں اور کم ازکم آدھے گھنٹۓ کے لیے بھگوئے رہنے دیں۔ اس کے بعدقالین کو محلول سے باہر نکال کر اسے کسی برش سے اچھی طرح صاف کر لیں اورصاف پانی سے دھونے کے بعد دھوپ میں خشک کرلیں۔
قالین صاف کرنے کے بعد گاڑی کی صفائی ہوتی ہے ۔اسے ویکیوم کلینر سے بھی صاف کیا جا سکتا ہے، لیکن اگر آپ کے پاس ویکیوم کلینرنہیں ہے تو جھاڑو سے صاف کر لیں۔ اس کے بعد اس کے اندر موجود گردوغبار کو صاف کر لیا جائے اور پھر اسے برش سے صاف کر لیں۔ گاڑی کی طرح اس کی سیٹ کو بھی صاف کر لیا جائے۔
واشنگ پاوڈر، لیموں کے رس اور بیکنگ سوڈا کو ایک اسپرے بوتل میں مکس کر لیں اور اسے اچھی طرح ہلا لیں۔ پھراس کا چھڑکاو فرش، اسٹیئرنگ اور سیٹ پر کریں اور اسے رگڑ صاف کر لیں۔ اگر گاڑی میں اے سی ہے تو اس کی کھڑکیوں کو بھی اسی محلول سے ٹوتھ برش کی مدد سے صاف کر لیں۔ جب اچھی طرح صاف ہو جائے تو پھر ایک کپڑے کو گیلا کر کے اس سے پوری گاڑی کو صاف کر لیں۔
یہ تو تھی گاڑی کی صفائی، اب اگلی باری گاڑی میں پائی جانے والی بدبو کو دور کرنا ہے۔ اس کے لیے بیکنگ سوڈا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بیکنگ سوڈا کو گاڑی کے فرش اور بدبو جگہ حصوں پر چھڑک دیں اور پھر دو سے تین گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں اور اس کے بعد صاف کرلیں۔ آپ بیکنگ سوڈا کی جگہ کافی بھی استعمال کر سکتے ہیں ، جو بدبو کو ختم کرنے کے لیے موثر ہے۔ اگربدبو پھر بھی رہ جائے تو نیفتھلین بالز استعمال کریں ، تاکہ گاری کے اندر سے بو دور ہو کر ہلکی ہلکی مہک بھی آتی رہے۔