سعودی عرب حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانے اور غیر رجسٹرڈ حاجیوں کا پتہ لگانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال بڑھا رہا ہے، جس میں مصنوعی ذہانت سے لیس کیمرے بھی شامل ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے کوٹ ڈی آئیور کے عابد جان ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والے عازمین حج کے لیے حج کے طریقہ کار کو تیز کرنے اور آسان بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔
450 سال قبل پاکستان، بھارت، چین سے متعلق بڑی پیشگوئی سچ ثابت
سعودی انتظامیہ نے ڈیجیٹلائزیشن کا آئیڈیا اس وقت شروع کیا جب اس حج سیزن میں مکہ مکرمہ اور دیگر مقدس مقامات پر شدید گرمی کے دوران سینکڑوں عازمین حج کی موت ہوئی۔
اس اقدام کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ اسمارٹ کیمرے جدید الگورتھم سے لیس ہیں جو مقدس رسومات ادا کرنے کی کوشش کرنے والے غیر رجسٹرڈ حاجیوں کا پتہ لگا سکیں گے۔
یہ جدید ترین نظام کسی ایسے شخص کی شناخت کے لیے ویڈیو فیڈز کا حقیقی وقت میں تجزیہ کرے گا جس نے حج کے لیے سرکاری طور پر سائن اپ نہیں کیا ہے۔
کینیڈا میں پاکستانی نژاد بزنس مین کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی
اس سے حکام کو غیر قانونی زائرین کا پتہ لگانے اور خطرناک حد سے زیادہ ہجوم کو روکنے میں مدد ملے گی۔